والد کے سر کے سفید بال

تمہیں یہ کہانی سناتے ہیں کہ

آج تم جس نعمت میں جی رہے ہو،

وہ کتنی قربانیوں سے حاصل ہوئی ہے۔


اور ان کی کمر کا جھکاؤ

یہ بتاتا ہے کہ

تمہاری زندگی اگر سیدھی چلی رہی ہے،



تو وہ اُس کی تھکی ہوئی کمر کی قیمت پر چلی رہی ہے۔


باپ کا بوڑھا ہونا، تمہارے سنبھلنے کی نشانی ہے۔

قدر کرو… جب تک وہ سایا موجود ہے۔